اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مجمع تقریب المذاہب کے بین الاقوامی امور کے سربراہ شیخ الاسلام کے انقتال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مرحوم شیخ الاسلام کو سچا ، مؤمن اور مخلص دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ مرحوم شیخ الاسلام کی بے لوث اور مجاہدانہ خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائےگا۔ ظریف نے مرحوم شیخ الاسلام کے پسماندگان اور دوستوں کو بھی ان کے فقدان میں تعزیت پیش کی۔ واضح رہے کہ شیخ الاسلام کا کورونا وائرس کے نتیجے میں تہران کے مسیح دانشوری اسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں کل رات ان کا انتقال ہوگیا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔
6 مارچ 2020 - 16:41
News ID: 1015154
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مجمع تقریب المذاہب کے بین الاقوامی امور کے سربراہ شیخ الاسلام کے انقتال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔